ابنا: وزير داخلہ کي يہ تبديلي ايک ايسے وقت ميں کي گئي ہے جب سعودي عرب کي سرحدي گارڈ کے ترجمان کرنل سالم السلمي نے کہا ہے کہ ان تمام لوگوں کو گرفتار کرليا گيا ہے جو جنوبي سرحدي علاقے ميں سرحدي سيکورٹي گشتي دستے پر حملے ميں ملوث تھے- انہوں نے دعوي کيا کہ ان لوگوں کو اس وقت گرفتار کيا گيا جب وہ يمن کي سرحد عبور کرنے کي کوشش کر رہے تھے-کرنل سالم السلمي کے مطابق چار مسلح افراد نے پير کے روز سرحدي سيکورٹي فورس کے ايک گشتي دستے پر فائرنگ کردي جس ميں دو سيکورٹي اہلکار ہلاک ہوگئے تھے-...../169
6 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 362850
سعودي عرب کے فرماں ورا ملک عبداللہ نے شہزادہ محمد بن نائف کو ملک کا نيا وزير داخلہ مقرر کرديا ہے-وہ شہزادہ احمد بن عبدالعزيز کي جگہ ليں گے جو اب تک اس ملک کے وزير داخلہ تھے-